Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق کرکٹرز بھی خاموش نہیں رہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہر شکست کے بعد تبدیلیوں کے ضرورت ہوتی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ میچ ہارنے کے بعد کپتان اور کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینمجنٹ اور سلیکشن کمیٹی پر بھی انگلیاں اٹھیں گی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی کپتانی بہت بُری تھی، جب سرفراز نے ٹاس جیتا تو پاکستان آدھا میچ جیت گیا تھا لیکن بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے کر ہم نے یہ خود میچ ہارا کیونکہ قومی ٹیم کے بیٹسمین ہدف کے تعاقب میں کبھی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کر کے 260 بھی کر لیتا تو میچ جیتا جا سکتا تھا۔
شاہد آفریدی نے بھارت کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کا کریڈٹ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) جہاں سے انھیں نہ صرف اچھا ٹیلنٹ ملتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو پریشر حالات میں کھیلنے کی تکنیک بھی سکھائی جاتی ہے۔