Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ 2019 میں شکست کے بعد پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ میں بھارت کو 0-7 کی برتری مل گئی۔ روایتی حریف کے خلاف ناکامی کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کا پارہ ہائی ہو گیا اور ہر ایک نے کھلاڑیوں پر خوب تنقید کی۔
میچ کے اختتام کے بعد شائقین کرکٹ نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ کون سی ٹیم اتنے بڑے میچ سے پہلے رات دیر تک سڑکوں پر گھومتی ہے اور برگرز کھاتی ہے؟ میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد کی جمائیوں پر شائقین غصے میں نظر آئے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران جب آپ کا کپتان جمائیاں لے رہا ہو تو یہی نتیجہ نکلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا غلط فیصلہ جس وجہ سے بھارت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوا اور سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ پاکستان ہدف کا تعاقب نہیں کر سکتا۔