Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اگر یہ کہا جائے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے میچز میں پاکستان کو ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی ضرور حاصل کی مگر اس میچ میں جوئے روٹ کا کیچ ڈراپ ہوا تو انھوں نے سنچری جڑ دی۔
آصف علی نے ایرون فنچ کا کیچ ڈراپ کیا تو انھوں نے بھی بڑا اسکور کیا اور اب روہت شرما کا رن آؤٹ مِس کرنا بھی پاکستان کو بھاری پڑا۔ فخر زمان نے یہ موقع ضائع کیا اور تھرو غلط اینڈ پر پھینک کر روہت کو دوسری اننگز کا انعام دیا۔
ہٹ مین نے بھی پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بولرز کو دھو ڈالا۔ روہت شرما نے 113 گیندوں پر 140 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری سنچری تھی۔