Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے خلاف میچ میں وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا اور بعد میں کمنٹیٹرز بھی عمران خان کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آئے تاہم سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے پھر اپنے فیصلے کو ٹھیک قرار دیا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے ایک اچھا ٹاس جیتا مگر محمد عامر کے علاوہ کوئی بولر اچھی بولنگ نہیں کر سکا۔ انھوں نے کہا کہ روہت شرما کو آگے بولنگ کروانے کا منصوبہ بنایا تھا مگر بولرز اچھے ایریاز میں بولنگ نہیں کر سکے اور بھارتی بیٹسمینوں کو بھی اچھی بیٹنگ کا کریڈٹ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکٹ میں ٹرن تھا اس لیے دو اسپنرز شامل کیے مگر بھارت نے بڑے اچھے انداز میں مڈل اوورز میں بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں جانا اب مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے مگر ہمیں خود پر اعتماد رکھنے کی ضرورت ہے، انشاءاللہ اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔