Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ کئی میچز سے حسن علی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ورلڈکپ میں بھی اپنا جادو نہ دکھا پا رہے۔ اسی پرفارمنس کی بناء پر انھیں بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کر کے محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا اور سونے پر سہاگا یہ ہوا کہ انھیں نئی گیند بھی دے دی گئی۔
ابتداء میں پٹائی کے بعد حسن علی آخر میں بھی رنز نہ روک سکے۔ انھوں نے 9 اوورز میں 84 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ ہی لے سکے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے 10 اوورز میں 67 رنز دیے اور ایک وکٹ لی تھی۔
انھوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 66 رنز کی مار کھائی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انھوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دیے۔ آخری 8 میچز میں حسن علی صرف 4 وکٹیں ہی لے سکے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ بہت ہو چکا ہے، اب محمد حسنین کو موقع دینا چاہیے۔