Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو شیکھر دھون کی انجری کی صورت میں جھٹکا لگا تو امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بھارت کے پاس مستند اوپنر کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا مگر لوکیش راہول اور روہت شرما نے اسے غلط ثابت کر دکھایا اور ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے مل کر پہلی وکٹ پر 136 رنز جوڑ کر پاکستان کو نہ صرف بیک فٹ پر دھکیلا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا۔ یہ ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی۔
اس سے پہلے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی نے 2015 کے ورلڈکپ میں 129 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔ روہت شرما کو ان کی 140 رنز کی اننگز پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔