بھارت سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما ورلڈکپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ ہوں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یووراج سنگھ نے لکھا کہ آئی پی ایل کے دوران ان کی روہت شرما سے بات ہوئی جہاں انھوں نے مجھ سے کہا کہ وہ اننگز کا اچھا آغاز کرنے کے باوجود بڑی اننگز نہیں کھیل پا رہے ہیں۔
یووراج سنگھ نے بتایا کہ میں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی یقیناً کوئی بنیادی وجہ ہے اور روہت شرما کیلئے امید جگائی تھی کہ وہ ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
یووراج سنگھ نے مزید بتایا کہ ورلڈکپ 2011 سے قبل سچن ٹنڈولکر نے بھی انہیں اسی طرح حوصلہ دیا تھا۔ روہت شرما میگا ایونٹ میں اب تک دو سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔