Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم اور فخر زمان نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں وہ ریکارڈ قائم کر دیا جو ماضی میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی بھی نہیں بنا سکے۔ بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپننگ بیٹسمین امام الحق اننگز کی ابتداء میں پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے کمان سنبھالی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 104 رنز کی شراکت قائم کی۔
یہ پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ میچوں میں بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔ اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی جوڑی بھارت کیخلاف عالمی کپ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی تھی۔
بابر اعظم اور فخر زمان کی پارٹنرشپ سے قبل ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف سب سے بڑی شراکت 88 رنز کی تھی جو کہ ورلڈکپ 1992 میں جاوید میانداد اور عامر سہیل نے بنائی تھی۔