Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں مرتبہ شکست دے دی۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یہی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔ رمیز راجہ، وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز اور شائقین کا ماننا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔
ورلڈکپ 1992 ٹیم کے فاتح کپتان عمران خان نے بھی میچ سے قبل سرفراز احمد کو ٹویٹر پر مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں مگر کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے ایک غلط فیصلے نے ورلڈکپ میں پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
واضح رہے دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان گزشتہ چھ ورلڈکپ میں جس کپتان نے بھی ٹاس جیتا اس نے پہلے بیٹنگ کرنے کو ہی ترجیح دی۔ ورلڈکپ میں بھارت نے پانچ بار ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ 2003 میں وقار یونس نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کی تھی۔