Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اوپنر روہت شرما کی ورلڈکپ میں شاندار فارم جاری ہے۔ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف 34 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی تیز ترین نصف سنچری ثابت ہوئی۔ روہت شرما نے زبردست اننگز کھیلتے ہوئے رواں ورلڈکپ میں دوسری سنچری بھی اسکور کی۔ انھوں نے 113 گیندوں پر 140 رنز بنائے جس میں 14 چوکے اور تین زبردست چھکے شامل تھے۔
ورلڈکپ 2019 میں روہت شرما لگاتار تین مرتبہ پچاس سے زائد رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ بھارتی اوپنر نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 122 اور آسٹریلیا کے خلاف 57 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ورلڈکپ کے علاوہ بات کریں تو یہ روہت شرما نے لگاتار پانچویں اننگز میں پچاس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 1994 میں لگاتار پانچ مرتبہ پچاس سے زائد رنز اسکور کیے تھے جبکہ راہول ڈریوڈ، ویرات کوہلی اور اجنکیا ریہانے بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔