Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا بڑا ہدف دیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گر گئی مگر اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور 117 رنز تک لے گئے۔ اس موقع پر ایسا لگا جیسے پاکستان میچ میں واپس آ گیا ہے مگر کلدیپ یادو کی زبردست گیند پر بابر اعظم بولڈ ہو گئے جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
بابر اعظم 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ پاکستان کی چار وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں اور پھر میچ میں واپسی نہ ہو سکی۔ سرفراز احمد نے بھی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اور فخر زمان کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی مگر بابر کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔