امام الحق نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز زبردست طریقے سے کیا تھا مگر بھارت کے خلاف ان کا بلا ابھی تک رنز اگلنے میں ناکام رہا ہے۔ ایشیاء کپ میں بھی امام الحق نے بھارت کے خلاف دو مقابلوں میں حصہ لیا مگر وہ کوئی بڑا اسکور نہ کر سکے۔ امام الحق ورلڈکپ میچ میں بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اترے مگر یہاں بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 18 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر وجے شنکر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق روایتی حریف کے خلاف تین میچوں میں صرف 19 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ رواں ورلڈکپ میں امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2، انگلینڈ کے خلاف 44 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 53 رنز اسکور کیے تھے۔