Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاک بھارت جیسے ہائی پریشر میچ میں ٹاس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اسی لیے روایتی حریفوں کے میچ سے پہلے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کرکٹ فینز سمیت تقریباً سب ہی حیران رہ گئے اور کپتان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آج سرفراز احمد نے وہی غلطی دہرائی ہے جو 2017 میں ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں دہرائی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی نے بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کا خمیازہ انھیں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔
اس کے علاوہ میچ کے دوران وسیم اکرم نے بھی کمینٹری کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ نہیں کرنی چاہیے تھی جبکہ دوسری جانب میچ کے بعد سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا۔