Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اداس دکھائی دیے۔ باکسر عامر خان نے میچ ہارنے کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں تو پاکستان بھارت سے ہار گیا ہے مگر میں اس شکست کا بدلہ 12 جولائی کو نیراج گوتھک سے اپنی فائٹ میں ضرور لوں گا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے جولائی میں سعودی عرب میں فائٹ شیڈول ہے جس میں ان کا مقابلہ بھارتی باکسر سے ہو گا۔ انھوں نے ورزش کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کر کے خوشی ہو گی کہ انھیں بتاؤں فٹ اور مضبوط کیسے رہا جا سکتا ہے۔
برطانوی باکسر نے مزید لکھا کہ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ کھانا، ڈائٹ اور ٹریننگ میں کیسے نظم وضبط رکھا جائے، پاکستانی ٹیم میں صلاحیتیں موجود ہیں لیکن انھیں اپنی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔