Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر سابق و موجودہ کرکٹرز میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب نے قومی ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی شکست پر کہا کہ ہمارے کھلاڑی ذہنی طور پر کمزور ہیں، میچ میں دباؤ کا شکار نظر آئے اور جو دباؤ کا شکار ہو گا وہ غلطیاں کر کے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرنے میں بھی ناکام رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی ٹیم ڈسپلن اور تسلسل سے کھیل رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ اور فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔ مصباح الحق نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ کو نہ 6 اچھے بیٹسمینوں کا معلوم ہے نہ 5 اچھے بولرز کا اور فیلڈنگ کا معیار تو سب کے سامنے ہے۔