Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی معروف بلے باز لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد الجھن کا شکار نظر آئے جبکہ اتنے بڑے اور ہائی وولٹیج میچ کے لیے کپتان کی کوئی حکمت عملی بھی واضح دکھائی نہیں دی، خاص طور پر بولرز کے پلان کے مطابق فیلڈرز نہیں کھڑے تھے۔
انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض جب بولنگ کر رہے تھے تو شارٹ مڈ وکٹ پر فیلڈر تھا جب کہ اسپنر کو جس وقت گیند کو گرپ کرنا مشکل ہو رہا تھا اس وقت شاداب خان کے لیے سلپ میں فیلڈر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پرفارمنس اور حکمت عملی سمجھ سے باہر تھی۔
لٹل ماسٹر نے پاکستان کی بولنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی بولر نے کنڈیشنز کا فائدہ نہیں اٹھایا اور میں نہیں سمجھتا کہ بھارت کی وکٹیں بولرز کی وجہ سے گریں۔