Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے مضبوط پاکستان کو ورلڈ کرکٹ کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ اپنے ٹویٹ میں ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران دونوں ممالک کے تماشائی آپس کے تنازعات بھلا کر ایک ساتھ بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے پلیئرز بھی میچ سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے اور ان کا کرکٹ سے یہ غیرمشروط پیار دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔
ناصر حسین نے پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کی ضرورت ہے۔ سابق انگلش کپتان نے باکسر عامر خان کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ انھیں عامر خان کی کرکٹ سے پیار ہے۔