Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی سے قسمت کی دیوی روٹھی ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں تو حسن علی کی بولنگ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا اس کے بعد سے ان کی کارکردگی کا گراف بتدریج نیچے آ رہا ہے۔ رواں ورلڈکپ میں پاکستان کے سب سے مہنگے بولر حسن علی ہی ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے ورلڈکپ 2019 میں اب تک صرف 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بھارت کے خلاف حسن علی کو 84 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ اس پرفارمنس کی وجہ سے حسن علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت سے بری طرح میچ ہارنے کے بعد اسپیڈ اسٹار شعیب اختر آگ بگولہ ہو گئے اور حسن علی پر طنزیہ انداز میں کہا کہ واہگہ بارڈر پر ایکشن دکھانے کے بجائے گراونڈ میں ایکشن دکھاؤ۔
انھوں نے کہا کہ یہ چیزیں اس وقت اچھی لگتی ہیں جب آپ چھ، سات وکٹیں لے رہے ہوں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ حسن علی نے شارٹ گیندیں کیں جبکہ انھیں آگے بولنگ کرنی چاہیے تھی۔ راولپنڈی ایکسپریس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے کو بھی غلط قرار دیا۔