Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے زبردست کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ وہ میگا ایونٹ کی 4 اننگز میں دو نصف سنچریاں اور دو سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں بھی شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے 128 کی شاندار اوسط سے 384 رنز بنا لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف شکیب الحسن نے 124 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور لٹن داس نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 189 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور بنگلہ دیش کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
واضح رہے یہ رواں ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔ شکیب الحسن اور لٹن داس کی عمدہ اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے فتح حاصل کر کے پانچ پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔