Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین شائے ہوپ ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شائے ہوپ ورلڈکپ کے پانچ میچوں میں 46.50 کی اوسط سے 186 رنز بنا چکے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں شائے ہوپ کا بنگلہ دیش کیخلاف ریکارڈ زبردست رہا ہے جسے انھوں نے ورلڈکپ میچ میں بھی برقرار رکھا۔
انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ شائے ہوپ نے بنگال ٹائیگرز کیخلاف 10 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جہاں انھوں نے 94.75 کی اوسط سے 758 رنز اسکور کیے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف شائے ہوپ کی گزشتہ چھ اننگز پر نظر ڈالی جائے تو انھوں مسلسل تین سنچریاں اور اس کے بعد تین نصف سنچریاں بنائی ہیں مگر شائے ہوپ کی اننگز ان کے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے کافی نہیں تھی۔ 322 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے صرف 42.3 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔