Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ جیسن روئے نے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے میچ میں مزید فیلڈنگ نہیں کی تھی اور نہ ہی وہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تھے۔ انگلینڈ ٹیم کیلئے پریشانی کا سبب یہ ہے کہ جیسن روئے اگلے دو میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز جیسن روئے کا ایم آر آئی ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ اوپننگ بیٹسمین افغانستان اور سری لنکا کیخلاف میچز نہیں کھیلیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جیسن روئے کی جگہ جوئے روٹ نے اننگز کا آغاز کیا تھا اور ورلڈکپ 2019 میں دوسری سنچری اسکور کی تھی۔ افغانستان کے خلاف جیسن روئے کی جگہ جیمز ونس نے جونی بیئرسٹو کے ساتھ اوپننگ کی۔