Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بیٹسمین شمرون ہٹمائر نے ورلڈکپ 2019 میں تیزترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ شمرون ہٹمائر نے بنگلہ دیش کیخلاف 25 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ویسٹ انڈیز کے اسکور کو 321 رنز تک پہنچانے کی بنیاد رکھی۔
رواں ورلڈکپ میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے بھارت کیخلاف تیزترین نصف سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ ورلڈکپ کی تاریخ میں وہ کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے تیزترین نصف سنچری تھی۔
بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ اننگز کی بدولت شمرون ہٹمائر نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ انھوں نے 28 اننگز میں ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ جارح مزاج بیٹسمین ون ڈے کرکٹ میں 4 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت 1,016 رنز اسکور کر چکے ہیں۔