Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ 2009 چیمپئنز ٹرافی میں یونس خان کے خلاف ٹیم میں گروپ بندی ہوئی تھی اور سعید اجمل بھی اس باغی گروپ کا حصہ تھے لیکن سابق آف اسپنر نے اُس وقت یہ الزام مسترد کر دیا تھا۔ مگر اب سعید اجمل نے ٹیم میں گروپ بندی کا اعتراف کر لیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ اس وقت ٹیم میں نئے تھے اور جنہوں نے گروپ بندی کی انھوں نے ٹیم سے نکالنے کی دھمکی دی تھی اس لیے گروپ میں شامل ہونا پڑا۔
سعید اجمل نے بتایا کہ جب یونس خان نے ان سے گروپ بندی کے بارے میں پوچھا تو میں نے سب کچھ سچ بتا دیا تھا جس پر یونس خان نے کہا کہ آپ ٹھیک ہیں آپ جائیں۔
انھوں نے کہا کہ گروپ بندی کرنے والے کھلاڑیوں نے قرآن پاک پر حلف لیا تھا مگر کچھ ہی گھنٹوں کے بعد خبریں میڈیا میں آ گئیں یعنی کھلاڑیوں نے قرآن پر لیے گئے حلف کا خیال بھی نہیں کیا۔