Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف شکست کے بعد میڈیا پر پاکستان ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں چلیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سرفراز احمد ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں سے گروپ بندی کی وجہ سے خوش نہیں ہیں مگر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کر دی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ شکست کے بعد ایسی چیزیں چلائی جاتی ہیں جبکہ ٹیم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ کپتان نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ شکستوں کے باعث مورال ضرور گرا مگر اب بھی ہمارے پاس چار میچز باقی ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں رہا جا سکتا ہے۔