Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں شعیب ملک کو پاکستان ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو شائقین اور سابق کرکٹرز نے انگلینڈ میں شعیب ملک کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی مگر مینجمنٹ اور سلیکٹرز نے شعیب ملک پر اعتماد برقرار رکھا اور انھیں موقع دیا۔
شعیب ملک مینجمنٹ اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہیں اترے اور ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہو گئے۔ انھوں نے ورلڈکپ میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلے اور صرف آٹھ رنز بنا سکے جبکہ دو مرتبہ وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔
ان کی اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ شعیب ملک کا کرکٹ کیریئر ختم ہو چکا ہے اور اب شاید اگلے میچز میں انھیں موقع نہ دیا جائے۔ شعیب ملک پہلے ہی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔