Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے خلاف شکست کے بعد سابق کرکٹرز پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے مگر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم پر تنقید کر کر کے تھک گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں تنقید کر کے تھک چکا ہوں، بس اتنا کہوں گا کہ اب ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر بہت مشکل ہو گیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بقیہ چاروں میچز بھی جیتے تب بھی معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوں گے اور دیگر ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں انگلینڈ میں موجود ہوں مگر میچز سے پہلے مجھ سے کسی نے کچھ پوچھنے کی زحمت نہیں کی۔ ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 23 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔