Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مشکلات کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میڈیا اور سپورٹرز سے درخواست کر دی۔ اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد ہمارے میڈیا میں پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میری یہی گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے، یہ ہمارے اسٹارز ہیں اور ہمیں ان کی سپورٹ کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابی پر بنگلہ دیش کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ شکیب الحسن اور لٹن داس نے زبردست اننگز کھیلیں۔ بوم بوم نے کہا کہ ورلڈکپ کے اس فارمیٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔