Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ چار میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ محمد عامر نے بھارت کیخلاف تین وکٹیں لیکر انگلینڈ کی سرزمین پر ایک بہترین اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
محمد عامر انگلینڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ایشیائی بولر بن گئے ہیں۔ محمد عامر نے انگلینڈ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 83 کر کے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے لیجنڈری کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان سے سے قبل انگلینڈ میں سب سے زیادہ 81 وکٹیں وسیم اکرم کی تھیں۔
وقار یونس اب اس فہرست میں 77 وکٹوں کیساتھ تیسرے نمبر موجود پر ہیں۔ مرلی دھرن چوتھے اور عمران خان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ محمد عامر کے 83 میں سے 49 شکار انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیے جبکہ ون ڈے کی 22 اور ٹی ٹوئنٹی کی 12 وکٹیں بھی اس میں شامل ہیں۔