Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم بھارت سے کیا ہاری، ٹیم میں دھڑے بندی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بھارت سے شکست کا دکھ لے کر قومی ٹیم لندن پہنچ چکی ہے جہاں وہ اپنا اگلا میچ ساؤتھ افریقہ کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔ لندن پہنچنے پر میڈیا نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ کیا ٹیم میں گروپ بندی ہو رہی ہے؟
اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ چھوڑیں اس بات کو، جو جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔ صحافیوں کے اصرار پر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بات میڈیا منیجر سے پوچھ لیں۔ سرفراز احمد کے اس جواب نے کئی مزید سوالات چھوڑ دیے۔
حیران کن طور پر سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ جانے کے بجائے اکیلے لندن گئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹیم ورلڈکپ کے بقیہ چار میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرے گی۔