ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ کرکٹ کا نظام بہتر کیا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کو کلچر اور فٹنس کا لیول بڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی صورت میں ہم بھارت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہم بھارت پر بھاری رہے مگر اب بھارتی ٹیم پاکستان پر حاوی ہے اور پاکستان جب بھی بھارت خلاف میدان میں اترتا ہے تو دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا اور اس کے بعد پاکستان اچھی بولنگ بھی نہیں کر سکا۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ ٹیم میں وہاب ریاض کے علاوہ کسی بولر کے پاس رفتار نہیں ہے، میری رائے کہ مطابق ایک اور تیز بولر ٹیم میں آنا چاہیے۔