Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ 2015 میں فائنل میچ کھیلنے سے پہلے ناقابل شکست رہی تھی۔ کیوی ٹیم نے رواں ورلڈکپ میں اب تک اپنا وہی ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ 2019 میں پانچ میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے انھیں چار میں کامیابی ملی جبکہ بھارت کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کا پچھلے اور رواں ورلڈکپ میں ریکارڈ دیکھا جائے تو انھوں نے 13 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 12 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ کی اس فتح کے ساتھ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا سفر مزید کٹھن ہو گیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر ابھی نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں موجود ہیں۔