Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے ون ڈے کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے۔ ڈیوڈ ملر ایک روزہ کرکٹ میں تین ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے 18ویں ساؤتھ افریقی بیٹسمین ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کیخلاف 36 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ڈیوڈ ملر 125 میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انھوں نے 38.97 کی اوسط سے 3,027 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی پانچ سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں مگر ورلڈکپ 2019 میں جارح مزاج بیٹسمین ڈیوڈ ملر غیرمعمولی کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔
انھوں نے رواں ورلڈکپ کے پانچ میچوں میں صرف 20 کی اوسط سے 100 رنز اسکور کیے ہیں۔ ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کی مسلسل شکست کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کے اہم بیٹسمین ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر اچھی فارم میں نہیں ہیں۔