ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ ہاشم آملہ ون ڈے کرکٹ میں آٹھ رنز اسکور کرنے والے ساؤتھ افریقہ کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان سے قبل جیک کیلس، ہرشل گبز اور اے بی ڈیویلیئرز بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ ہاشم آملہ نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف 55 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے نام کیا اور اسی کے ساتھ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 8 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو حاصل ہے جنہوں نے 175 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور ہاشم آملہ یہ سنگ 176ویں اننگز میں عبور کیا۔