سابق کپتان معین خان نے کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ابھی ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوئی، کھلاڑیوں کو جذبے کے ساتھ کھیل کر باقی میچز جیتنا ہوں گے۔ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر سابق کپتان نے کہا کہ اگر سرفراز احمد گروپنگ کے سامنے بےبس ہیں تو ان میں قائدانہ صلاحیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تنازع کھڑا ہونے میں دیر نہیں لگتی، ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید رکھنی چاہیے۔ ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو ان تمام معاملات سے نمٹنا چاہیے اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان میں قائدانہ صلاحیت نہیں۔ معین خان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم انگلینڈ میں موجود ہیں، ٹیم کو ان سے بھی مشورے لینے چاہیئں، اگر پی سی بی نے انضمام الحق کو اضافی ذمہ داری دے کر انگلینڈ بھیجا تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔