Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بورڈ آف گورنرز نے ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اگلے میچز میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ ورلڈکپ کے بعد ہر ایک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس اجلاس کے دوران بورڈ آف گورنرز نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ کو کمرشلائز کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ انگلش کاؤنٹیز کے ساتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں اور امپائرز کو 2020 میں انگلینڈ بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور آڈیٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔