گزشتہ لمبے عرصے سے پاکستان ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف مشکلات سے دوچار ہے۔ ورلڈکپ 2015 سے 2019 تک پاکستان کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دس ون ڈے میچز کھیلے اور صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دس ون ڈے میچز میں بھی صرف ایک ہی میچ میں فتح نصیب ہوئی۔ شاہینوں نے انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 15 میچز کھیلے اور صرف تین میچز میں کامیابی مل۔ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف چھ میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم نے چار میچز کھیلے اور چاروں میچز میں شکست ہوئی۔ شاہینوں نے بھارت کے خلاف چار میچز کھیلے اور صرف ایک میچ جیتا۔ پاکستان کو صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی شکست سے زیادہ فتوحات ملیں۔