Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں اب تک کچھ دلچسپ میچز ضرور ہوئے مگر نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے علاوہ کوئی میچ آخری اوور تک نہیں گیا تھا اور زیادہ تر میچز یکطرفہ ثابت ہو رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ ورلڈکپ میں سنسنی خیز میچز دیکھنا چاہتے ہیں اور ان شائقین کی ترجمانی کی ہے سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے۔
اپنے ٹویٹ میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ رواں ورلڈکپ کو بڑے اپ سیٹ اور آخری گیند پر ختم ہونے والے میچز کی ضرورت ہے۔ ٹویٹر صارفین نے بھی کیون پیٹرسن کی بات سے اتفاق کیا۔ کیون پیٹرسن کے ٹویٹ کے چند ہی گھنٹوں بعد ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملا جس کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔