Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ میچ کھیلتے ہوئے اس وقت دھچکا لگا جب اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کو انگوٹھے کی انجری ہوئی۔ ابتدائی طور پر شیکھر دھون کو دو، تین میچز کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا مگر اب وہ مکمل طور پر ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون کو انجری سے صحتیاب ہونے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
شیکھر دھون کی جگہ ریشب پانٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر شیکھر دھون نے ٹویٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
شیکھر دھون نے کہا کہ میں بہت جلد صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آؤں گا اور انھوں نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بھونیشور کمار بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور وہ بھی اگلے دو، تین میچز کے لیے بھارت کو دستیاب نہیں ہیں۔