Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی شائقین کرکٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی ہم مشکلات کا شکار تھے اور بھارتی ٹیم سے ہم بری طرح میچ ہار چکے تھے، اُس مشکل وقت میں ہمارے کپتان نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا اور آگے کیا ہوا سب جانتے ہیں۔
ایک شائقین کرکٹ نے لکھا کہ 2017 میں جس طرح ہم نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا تھا، ایک بار پھر ٹیم کو ویسی ہی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ سرفراز احمد کے ایک مداح نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں کپتان کے پیچھے لوہے کی سلاخ کی طرح کھڑا ہوں۔سرفراز احمد کے ایک اور حمایتی نے ٹویٹ کہا کہ میں اب بھی سرفراز کو سپورٹ کروں گا کیونکہ وہ اکیلا لڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایک فین نے کہا کہ بھارت سے میچ ختم ہو چکا ہے اب ہمیں آگے کا سوچنا ہے۔ اس مشکل وقت میں سرفراز احمد کے بارے میں ایک فین نے کہا کہ سرفراز ہم آپ سے معذرت کرتے ہیں کہ آپ کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ تم جیتو یا ہارو سنو...ہمیں تم سے پیار ہے۔