Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا موازنہ کیا جائے تو پروٹیاز پاکستان سے آگے ہے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ساؤتھ افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ اب تک 78 ایک روزہ میچز میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں، 27 میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ 50 میں ساؤتھ افریقہ کامیاب رہا۔
ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں چار مرتبہ ٹکرائیں۔ 1992، 1996 اور 1999 میں ساؤتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔ 2015 میں پاکستان نے آکلینڈ میں میدان مارا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 222 رنز بنائے تھے اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 29 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیمیں انگلینڈ میں تین ون ڈے میچز کھیلے چکی ہیں جہاں پاکستان نے ایک اور ساؤتھ افریقہ نے دو میچز جیتے۔