بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے دنیا کی دیگر لیگز کھیلنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اجازت مانگ لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو کسی بھی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد اب یووراج سنگھ پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا اس لیے وہ دیگر لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پاکستانی فینز کو یہ خبر ملی تو انھوں نے یووراج سنگھ سے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی فینز کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے یا نہیں۔ یووراج سنگھ سے پہلے ورندر سہواگ اور ظہیر خان بھی ریٹائرمنٹ کے بعد یو اے ای میں ٹی ٹین لیگ کھیل چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ عرفان پٹھان کو بھی کیریبین پریمیر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل کیا گیا تھا۔