Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں افغانستان کو ابھی تک ایک بھی کامیابی نہیں ملی۔ آن فیلڈ پرفارمنس کے ساتھ انھیں آف دی فیلڈ بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان اوپنر محمد شہزاد کو انجری کے باعث ایونٹ سے باہر کیا گیا تو انھوں نے وطن واپس پہنچ کر کہہ دیا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ اب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ فِل سمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی تیاریوں میں رکاوٹ بننے پر چیف سلیکٹر کے کردار سے افغانستان کی عوام کو آگاہ کروں گا۔
فِل سمنز نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ اس وقت ورلڈکپ جاری ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے لیکن وہ ورلڈکپ کے بعد بتائیں گے کہ کس طرح سلیکٹر دولت احمدزئی نے اصغر افغان کو کپتانی سے ہٹایا اور ٹیم کی تیاریوں میں رکاوٹ بنے۔ فِل سمنز نے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔