Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دو سال میں قومی ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی اور ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس نے سرفراز احمد کی کپتانی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ میں یہ روایت رہی ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد کپتان تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ ورلڈکپ 1999 فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔
ورلڈکپ 2003 میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کپتان وقار یونس کو بھی میگا ایونٹ کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ 2007 میں انضمام الحق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ ورلڈکپ 2011 کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی سے چھٹی کی گئی اور 2015 میں مصباح الحق نے کوارٹر فائنل کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ گواہ ہے کہ میگا ایونٹ کے بعد تقریباََ ہر کپتان کو قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ سرفراز احمد آنے والے میچوں میں بہتر پرفارم کر کے اپنی کپتانی بچا پائیں گے یا پھر ورلڈکپ کے بعد ایک نیا کپتان بنایا جائے گا۔