پاک بھارت مقابلے کو ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جاتا ہے۔ اس میچ کا نہ صرف دونوں ملکوں کی عوام بلکہ دنیا بھر میں موجود ��رکٹ شائقین کو بہت انتظار ہوتا ہے۔ 16 جون کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ کرکٹ شائقین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف قسم کے ہیش ٹیگز استعمال کر کے پاک بھارت میچ پر 29 لاکھ ٹویٹس کیے اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 2.9 ملین ٹویٹس میں زیادہ تعداد بھارتی ٹویٹر صارفین کی تھی جنہوں نے بھارت کی ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف مسلسل ساتویں کامیابی پر اپنی ٹیم کو بھرپور مبارکباد دی اور دوسری جانب قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔