Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت سے شکست پر دلبرداشتہ ہو کر پاکستانی شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم اور کپتان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ ایسے میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل مہوش حیات قومی ٹیم کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اس تنقید کو ختم کریں اور گرین شرٹس کو ورلڈکپ میں سپورٹ کریں۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہار اور جیت تو کھیل کا حصہ ہے، میچ کے آخر میں جو نتائج سامنے آئیں ہمیں انھیں دل سے قبول کر لینا چاہیے تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔ مہوش حیات نے مزید کہا کہ ابھی ایونٹ ختم نہیں ہوا، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں واپس آ سکتی ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری ٹیم کو ہماری سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے۔