Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری دس اوورز میں بولرز نے چالیس رنز زائد دیے اور فیلڈنگ میں بھی غلطیاں ہوئیں جس وجہ سے شکست ہوئی۔ مشرفیٰ مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ہم اضافی رنز نہ دیتے تو بیٹسمین زیادہ پراعتماد انداز میں میدان میں اترتے۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم خصوصاََ ڈیوڈ وارنر نے زبردست بیٹنگ کی اس لیے کینگروز فتحیاب ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں مشرفی مرتضیٰ نے موجودہ ٹیم کو بنگلہ دیش کی تاریخ کی بہترین ون ڈے ٹیم قرار دے دیا۔ مشرفیٰ مرتضی نے کہا کہ سیمی فائنل میں جانے کے لیے اب ہمیں اگلے تینوں میچز لازم جیتنا ہوں گے اور دوسروں پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں جس سے ابتداء میں ہی ٹیم کو اعتماد مل جاتا ہے۔ جیت کے باوجود ایرون فنچ نے اپنی فیلڈنگ پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اگلے میچز میں اسے ٹھیک کرنا ہوگا۔