گزشتہ لمبے عرصے سے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ آسٹریلیا کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ورلڈکپ میں بھی ان کی زبردست پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ایرون فنچ نے ایک بار پھر نصف سنچری اسکور کی اور آسٹریلیا کو شاندار آغاز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایرون فنچ ون ڈے کرکٹ کی آخری گیارہ اننگز میں آٹھ مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔ آخری گیارہ اننگز میں وہ تین سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف شارجہ میں دو سنچریاں اسکور کیں اور ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 153 رنز کی اننگزکھیلی۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر بھی واپسی کے بعد اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں جس وجہ سے رواں ورلڈکپ کے ہر میچ میں کینگروز کو شاندار آغاز مل رہا ہے۔