Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم رواں ورلڈکپ میں ایک نئے روپ میں سامنے آئی ہے اور ان کی اچھی پرفارمنس میں آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سینیئر کھلاڑی شکیب الحسن نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
شکیب الحسن نے ورلڈکپ 2019 کے پانچ میچوں میں 425 رنز اسکور کرلیے ہیں اور اس طرح وہ پہلے بنگلہ دیشی پلیئر ٹھہرے جنہوں نے ورلڈکپ کی تاریخ میں چار سو کا ہندسہ عبور کیا۔
اس سے قبل کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی نے نا صرف ورلڈکپ بلکہ کسی ٹورنامنٹ اور کسی ون ڈے سیریز میں بھی چار سو رنز نہیں بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنے چھ میچز کھیلے چکی ہے اور وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 24 جون کو افغانستان کے مدمقابل ہوگی۔