Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں سامنے آئیں تو شعیب ملک کو اس ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ شعیب ملک کی ورلڈکپ میں پرفارمنس بھی اتنی اچھی نہیں رہی ہے اس لیے انھیں ساؤتھ افریقہ کے خلاف پلئینگ الیون سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعیب ملک ورلڈکپ کے تین میچز میں صرف 8 رنز بناسکے ہیں جبکہ دو مرتبہ وہ کھاتا کھولے بغیر پویلین واپس گئے۔
ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ کےخلاف میچ میں شعیب ملک اور حسن علی کی جگہ حارث سہیل اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ اتوار کو مدمقابل ہوں گے جس کے لیے پاکستان ٹیم کی لندن میں پریکٹس بھی جاری ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی۔