Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آج تک آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں شکست نہیں دے سکی ہے اور اس مرتبہ بنگلہ دیش کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے امید کی جارہی تھی کہ شاید بنگال ٹائیگرز کا انتظار ختم ہوجائے مگر آسٹریلیا نے ایک بار پھر فتح اپنے نام کرلی۔ ناٹنگھم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کینگروز کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
ایرون فنچ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بنگلہ دیشی بولرز کی دھنائی کی۔ ڈیوڈ وارنر کے شاندار 166 اور عثمان خواجہ کے 89 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 381 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بھی خوب مقابلہ کیا۔ مشفیق الرحیم کے ناقابل شکست 102، تمیم اقبال کے 62 اور محمود اللہ کے ناٹ آؤٹ 69 رنز بھی بنگال ٹائیگرز کو فتح نہ دلا سکے۔ بنگلہ دیش کو میچ میں 48 رنز سے ناکامی ہوئی۔